Raaziq
رزق کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے خود لی ہے: آسٹریلوی حکومت نے حال ہی میں ہزاروں جنگلی اونٹوں اورگھوڑوں کو ماردینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے مطابق ان کو آسمان سے ہیلی کاپٹرز سے گولیاں برسا کر ماردیا جانا ہے۔ حکومت کے خیال میں ان اونٹوں اور گھوڑوں کے پانی پینے سے انسانوں کے لیےپانی کے ذخائر کوخطرہ تھا۔ شنید ہے کہ اب تک ہیلیکوپٹرز کے ذریعے نشانے باندھ کرہزاروں بے زبانوں پر آسمان سے موت برسائی گئی ہے۔ المیہ دیکھیے کہ جو پانی اونٹوں سے بچایا جانا تھا اس سے کہیں بڑھ کر آگ بجھانے پر لگ گیا۔ ساتھ ہی آدھی بلین جنگلی حیات سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ کئی اقسام کے چرند پرند کیڑے مکوڑے سانپ مویشی اور درندے مارے گئے۔ قیمتی انسانی جانیں الگ تلف ہوئیں۔ کئی گھر جل گئے۔ ملک کی فضا دھوئیں سے کثیف ہو گئی۔ سیٹلائیٹ کی تصویر کے مطابق پورا ملک ایک جلتے کوئلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔اس کے ساتھ اخبارات اور دیگر میڈیا نے "جیتی جاگتی دوزخ" کا عنوان لگایاہے۔ فضائیں اتنی کثیف ہوگئی ہیں کہ جانداروں کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا۔۔ محکمہ ء جنگلات تباہ ہو گیا اور لکڑی حاصل کر نے کا ذرائع نیست ونابود ہوگئے پ...